الیکشن پولنگ کے دوران امن قائیم کریں گے: ڈیرہ غازیخان پولیس

ڈیرہ غازیخان۔
ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان ان ایکشن، ضلع بھر میں امن و امان قاٸم کرنے اور شر پسند عناصر کے مذموم عزاٸم کو ناکام بنانے کے لۓ ڈی پی او وقاص حسن کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان پولیس ہاٸ الرٹ۔ بدنظمی ، ہلڑ بازی اور غل غپاڑہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جاۓ گا یہ بات ایس پی انوسٹی گیشن محمد ظفر بزدار نے پولیس لاٸن میں موجود ریزرو ہاۓ  کو بریفنگ دیتے ہوۓ کہی۔

ایس پی انوسٹی گیشن محمد ظفر بزدار نے پولیس ملازمان سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ آپ اپنے فراٸض منصبی بھر پور طریقے سے ادا کریں اور شرپسند عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارواٸ عمل میں لاٸیں اور اس دوران انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں امن قاٸم رکھنے کے لۓ پولیس لاٸن میں خصوصی ریزرو ہاۓ بنا دی گٸ ہیں تاکہ بغیر اجازت اور غیر قانونی طور پر نکالے گۓ جلسے جلوسوں پر قابو پانے یا عوام الناس کے لۓ استعمال ہونے والے روڈ ہاۓ کو بلاک کرنے والوں کے خلاف قانونی کارواٸ عمل میں لاٸ جاۓ گی
DG Khan punjab police
۔
Previous
Next Post »